۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قران

حوزہ/ یہ نمائش صرف تہران میں منعقد ہوا کرتی تھی لیکن اس سال تہران کے علاوہ ایران کے 30 صوبوں میں بھی بین الاقوامی قرآنی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے کیوں کہ رمضان میں سفر کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دار الحکومت تہران اور ۳۰ دوسرے صوبوں میں قرآن کریم کی 31ویں نمائش کا با قاعدہ آغاز ہو چکا ہے، 31ویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کا آغاز ایران کے وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی کی موجودگی میں ہوا، اس سال نمائش عید نوروز کے دوران منعقد کی جا رہی ہے اور یہ 22 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔

وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی نے تہران میں بین الاقوامی قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا:ہم خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ قرآن کریم کی نمائش کے انعقاد کی روایت اپنی زندگی کے چوتھے عشرے میں داخل ہو گئی ہے، اور اس سال یہ نمائش موسم بہار اور بہار قرآن یعنی رمضان المبارک کے مقدس مہینے منعقد ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایران کے 30 صوبوں میں قرآنی نمائش منعقد کی جا رہی ہے، بعض صوبوں میں اس نمائش کا آغاز ہو چکا ہے اور دیگر صوبوں میں رمضان المبارک کے آخری دنوں میں منعقد کی جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .